ڈاکٹر سعید کی عدم بازیابی کیخلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال کا 14 واں دن

منگل 30 اکتوبر 2012 11:42

خیرپور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔30اکتوبر 2012ء) کوئٹہ کے ماہرامراض چشم ڈاکٹرمحمدسعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال چودہویں روز میں داخل ہو گئی۔

(جاری ہے)

دو ہفتے سے ہسپتالوں کی او پی ڈیز، ان ڈور، آؤٹ ڈور سروسز اور آپریشن تھیٹرز بند ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک ڈاکٹر سعید کو بازیاب نہیں کیا جاتا ہڑتال جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :