وحیدہ شاہ کیس کا فیصلہ ، دو سال نااہلی کی سزا برقرار

اتوار 4 نومبر 2012 19:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4نومبر۔2012ء) چیف الیکشن کمشنر نے وحیدہ شاہ کیس کا فیصلہ سنا دیا، دو سال نااہلی کی سزا کو برقرار رکھا گیا۔

(جاری ہے)

وحیدہ شاہ الیکشن کمیشن کے پہلے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے بھی چیف الیکشن کمیشنر کو کیس فیصلہ کرنے کا اختیار دیا تھا۔ چیف الیکشن کمیشن نے وحیدہ شاہ کی دو سال کی نااہلی کو برقرار رکھا ہے اور کہا ہے کہ وحیدہ شاہ نے انتخابات پر اثر انداز ہونی کی کوشش کی اور سرکاری ملازم کو تھپٹر مارا۔ ایسا طرز عمل انتخابی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ عنوان :