خیر پور کے قریب اغواء ہوئے ایئر کموڈور ظہیر الدین بابر کی بازیابی کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل،مغوی افسر کی کاربرآمد

منگل 6 نومبر 2012 18:29

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔6نومبر ۔2012ء) پاکستان ائیر فورس کے حیدرآباد سے سرگودھا جاتے ہوئے راستے سے اغواء ہوئے آفیسر کی کار تھانہ گمبٹ کی حدود سے برآمد جبکہ اغواء شدہ آفیسرکی بازیابی کیلئے پویس کی خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیر فورس کے ائیر کموڈور ظہیرالدین بابر جو حیدرآباد سے سرگودھا جاتے ہوئے ضلع نوشہرفیرروز کے علاقے ھالانی سے اغوا ہوگئے تھے ان کو اغواء ہوئے دو روز گزر جانے کے باوجودپویس بازیاب کرانے میں ناکام رہی جبکہ ضلع خیرپور کے تھانے گمبٹ کی حدود نورانی ہوٹل کے قریب انکی کارنمبرAUB-268 ملزمان چھوڑ کر فرار ہوگئے نوشہروفیروزاور خیرپور پویس کے درمیان حد کی تکرار پر ڈی آئی جی سکھر ڈاکٹر امیر شیخ نے ایس ایس پی نوشہروفیروز طارق ڈاریجواور ایس ایس پی خیرپور عرفان مختیار بھٹو سمیت چھ پویس افیسر کی کمیٹی بنائی ہے جو مغوی کی بازیابی کیلئے تحقیقات کررہی ہے یادرہے کہ پاکستان ائیر فورس کے ائیر کموڈور ظہیرالدین بابر کے اغواء کا مقدمہ حیدرآباد کے سائیٹ تھانے پر دو روز قبل درج کرایا گیا تھا

متعلقہ عنوان :