نیویارک،سینڈی کے بعد پیٹرول کی قلت برقرار، راشن بندی کردی گئی۔ نیو یارک والوں کو فیول کوٹے پر ملے گا،نمبر پلیٹوں کے حساب سے گاڑی کی ٹینکی بھروانے کے دن مقرر،ایمرجنسی سروسز اور پبلک ٹرانسپورٹ فیول کوٹہ سسٹم سے مستثنیٰ قرار،بجلی کی فراہمی مکمل طورپربحال نہ ہوسکی، سینڈی سے متاثرہ اسٹیسٹن آئی لینڈ برف سے ڈھک گیا ،سردی کی شدت میں اضافہ

جمعہ 9 نومبر 2012 17:54

نیویارک،سینڈی کے بعد پیٹرول کی قلت برقرار، راشن بندی کردی گئی۔ نیو ..
نیویار ک/واشنگٹن (اُردوپوائنٹ تازہ ترین۔ آئی این پی، 11 نومبر 2012 ) سینڈی طوفان کے بعد پیٹرول کی قلت بدستور برقرارہے،نیو یارک والوں کو اب فیول کوٹے پر ملے گا،نمبر پلیٹوں کے حساب سے گاڑی کی ٹینکی بھروانے کے دن مقررکردیئے گئے۔سینڈی طوفان کوگزرے دس روز ہوگئے لیکن نیویارک میں بجلی کی فراہمی مکمل طورپربحال نہیں ہوئی جبکہ پیٹرول کی بھی شدیدقلت برقرارہے۔

اورگیس اسٹیشنوں پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہیں۔ نیویارک کے میئرنے صورتحال سے نمٹنے کیلئے فیول کوٹہ سسٹم نافذ کردیاہے۔

(جاری ہے)

اب شہریوں کو گاڑیوں کی نمبرپلیٹ کے آخری طاق اورجفت ہندسے کے مطابق پیٹرول کی ٹینکی بھروانے کی اجازت ہوگی۔اوروہ بھی مقررہ دن میں۔ایمرجنسی سروسز کی گاڑیاں ،بسیں، ٹیکسیاں اوردیگرپبلک ٹرانسپورٹ فیول کوٹہ سسٹم سے مستثنیٰ قراردی گئی ہیں۔

سینڈی سے متاثرہ اسٹیسٹن آئی لینڈ میں نوریسٹر نے ملبے کو برف سے ڈھک دیا، گزشتہ روز سے شروع ہونے والی برف نے علاقے کو لپیٹ میں لے رکھا ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ، نیویارک اور نیوجرسی کے لاکھوں صارفین تاحال بجلی بحالی کے منتظر ہیں، پیٹرول کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں، نیویارک مئیر بلوم برگ کاکہنا ہے کہ شہر کے 25 فیصد اسٹیشنز کھول دئیے گئے ہیں۔
نیویارک،سینڈی کے بعد پیٹرول کی قلت برقرار، راشن بندی کردی گئی۔ نیو ..