پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے،اداروں کے درمیان کوئی ٹکراو نہیں، تنکا تنکا اکٹھا کرکے جمہور یت بنی ہے، محبت کے راستے پر چلتے ہوئے مسا ئل کا حل ڈھونڈنا ہے، ٹکراؤ سے تباہی ہوگی، کسی کو نفرت کی نگاہ سے نہیں دیکھنا ،جمہوریت کی آزادی کیلئے عام شہری اور وکلا برادری سب نے قربانیاں دیں، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کوئی ہمیں آپس میں لڑانا تو نہیں چاہتا، کہیں ہم جانتے یا نہ جانتے ہوئے ایسی قوتوں کے ہاتھوں کا کھلونا تو نہیں بنے ہوئے، دشمنوں کے عزائم پر نطر رکھنا ہوگی، بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنا ہوگا،ملکی سلامتی کیلئے افواج نے لازوال قربانیاں دیں،گواد ر میں سوک سینٹر اورایکسپریس وے منصوبوں سے پورے صوبے کی ترقی میں مدد ملے گی ۔۔ وزیراعظم کا گودارمیں سوک سینٹر،ایسٹ بے ایکسپریس وے سمیت کئی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطا ب

جمعہ 9 نومبر 2012 17:56

پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے،اداروں کے درمیان کوئی ٹکراو نہیں، تنکا تنکا ..
گوادر(اُردوپوائنٹ تازہ ترین۔ آئی این پی، 11 نومبر 2012 ) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے،اداروں کے درمیان کوئی ٹکراو نہیں، تنکا تنکا اکٹھا کرکے جمہور یت بنی ہے، محبت کے راستے پر چلتے ہوئے مسا ئل کا حل ڈھونڈنا ہے، ٹکراو سے تباہی ہوگی۔ہمیں کسی کو نفرت کی نگاہ سے نہیں دیکھنا ، جمہوریت کی آزادی کے لیے عام شہری اور وکلا برادری سب نے قربانیاں دیں، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کوئی ہمیں آپس میں لڑانا تو نہیں چاہتا، کہیں ہم جانتے یا نہ جانتے ہوئے ایسی قوتوں کے ہاتھوں کا کھلونا تو نہیں بنے ہوئے،دشمنوں کے عزائم پر نطر رکھنا ہوگی، بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنا ہوگا،ملکی سلامتی کیلئے افواج نے لازوال قربانیاں دیں ۔

وہ جمعہ کوگودارمیں سوک سینٹر اور ایسٹ بے ایکسپریس وے سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطا ب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

گوادر میں سوک سینٹر کے افتتاح کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گوادر پاکستان کی اہم بندر گاہ ہے ،یہ بندرگاہ ملکی ترقی میں انتہائی اہم سنگ میل ثابت ہوگی، اس کی ترقی کیلئے کام کرنے والے تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گواد ر میں سوک سینٹر اورایکسپریس وے منصوبوں کے افتتاح سے علاقے اور پورے صوبے کی ترقی میں مدد ملے گی۔ رقبے کے لحاظ سے بلوچستان سب سے بڑا صوبہ ہے اِس کی ترقی کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے ،اسمبلی میں پہلی تقریر میں بلوچستان کی ترقی کو پہلی ترجیح قرار دیاتھا اور اسی پر کاربند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت نے بلوچی عوام کا احساس محرومی دور کرنے کیلئے کئی اقدامات کئے اس سلسلے میں اور بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی طرف سے بلوچ عوام کے ساتھ کئی گئی زیادتیوں پر صر آصف علی زرداری کی طرف سے مانگی گئی معافی سے اس بات کا واضح اظہار ہوتا ہے کہ حکومت بلوچستان کی صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے اجتماعی دانشمندی اور مذاکراتی عمل کے ذریعے بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ہونے کی وجہ سے انتہائی اہم صوبہ ہے اور اس کے عوام مہمان نواز اور محب وطن پاکستانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج ملک میں ذرائع ابلاغ آزاد اور فعال ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملکی اداروں کے درمیان کوئی محاذ آرائی نہیں اور وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔عدلیہ بھی آزاد ہے اور ہم سب نے عدلیہ کی آزادی کیلئے جدوجہد کی ہے۔