بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار (کل ) وفد کے ہمراہ سکھر اور لا ڑ کا نہ کا دورہ کریں گے،گڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو ، پیپلز پا رٹی کی شہید چئیر پرسن بینظیر بھٹو کے مزارات پر حا ضری دیں گے،پھو لوں کی چا در چڑھا ئیں گے

ہفتہ 10 نومبر 2012 19:46

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10نومبر۔2012ء) بھا رتی صو بے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار (کل ) اپنے وفد کے ہمراہ سکھر اور لا ڑ کا نہ کا دورہ کریں گے دورے کے دوران وہ گڑھی خدا بخش جا ئیں گے جہاں پر وہ پیپلز پا رٹی کے با نی چئیر میں شہید ذوالفقار علی بھٹو ، پیپلز پا رٹی کی شہید چئیر پرسن محترمہ بینظیر بھٹو کے مزارات پر حا ضری دیں گے اور پھو لوں کی چا در چڑھا ئیں گے اور وہاں پر کچھ دیرقیام کے بعد وہ سکھر پہنچیں گے جہاں پر وہ دریا ئے سندھ میں واقع ہندو برادری کی تیرتھ گاہ سادہو بیلہ کا دورہ بھی کریں گیاور وہاں پر سکھر کی ہندو برادری کی جا نب سے دیئے گئے استقبا لیے میں بھی شر کت کریں گے اس مو قع پر سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ ، سندھ کے وزیر بلدیات آغا سراج درانی بھی ان کے ہمارہ وہ نگے ان کی آمد کے مو قع پر سکھر اور لا ڑ کا نہ میں حفا ظتی انتظا ما ت انتہا ئی سخت کر دئے گئے ہیں اور پو لیس کی بھا ری جمعیت گڑھی خدا بخش اور سکھر کے سا دہو بیلہ کی طرف آنے والی سڑ کوں پر تعینات کر دی گئی ہے ۔