امن و بھا ئی چا رے کا ما حول پاکستان اوربھارت دو نوں ملکو ں کے عوام کی خواہش ہے ، دو نوں ملکوں کو مسائل ایک جیسے مسائل کاسامناہے ، دوطرفہ رابطوں سے دوستی مضبوط ہوگی،بھا رتی صو بے بہا رکے وزیر اعلیٰ نتیش کما ر کااستقبالیے سے خطاب

اتوار 11 نومبر 2012 22:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11نومبر۔2012ء) بھا رتی صو بے بہا رکے وزیر اعلیٰ نتیش کما ر نے کہا ہے کہ امن و بھا ئی چا رے کا ما حول پاکستان اوربھارت دو نوں ملکو ں کے عوام کی خواہش ہے ، دو نوں ملکوں کو مسائل ایک جیسے مسائل کاسامناہے ،دوطرفہ رابطوں سے دوستی مضبوط ہوگی۔ وہ اتوارکو یہاں دریا ئے سندھ کے عین وسط میں واقع ہندو برادری کی تیرتھ گاہ سا دہو بیلہ کے دورے کے مو قع پر وہاں پر دیئے گئے استقبا لیے سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ غربت دو نوں ملکوں میں ہے اور ہمیں اس کو دور کرنا ہے ہماری طا قت اسکو ختم کر نے میں لگنی چا ہیے دو نوں ملکوں کو مسائل یکساں ہیں غربت یکساں مسئلہ ہے ہماری طا قت اس مسئلہ کو حل کر نے میں لگنی چا ہیے۔ انہوں نے کہا کہ آنے جا نے سے دوستی مضبوط ہو تی ہے اس لیے ہماری دعا ہے کہ دو نوں ملکوں کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر تعلق مضبوط ہو تا جا ئے پا کستان خصوصی طور پر سندھ آنے کا موقع ملا ہے اور یہاں پر ہمارا جو استقبال ہوا ہے اسے ہم بھول نہیں سکتے اب ہماری بھی خواہش ہے کہ یہاں کے لو گ بھی وہاں آئیں تاکہ ہم بھی ان کا اس طرح کااستقبال کر سکیں اور اسی طر ح آنے جا نے کا سلسلہ بڑھے یہاں آکر ایسا لگا کہ اپنوں سے ملے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر انہوں نے اپنے پا کستا نی بھا ئیوں کو دیوالی کی مبا رکباد د ی اورکہا کہ یہاں پر ہمارے آستا نوں کی دیکھ بھال دیکھ کر خو شی ہو ئی ہے قبل ازیں ان کا سا دہو بیلہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور ان کو سلا می بھی پیش کی گئی اس مو قع پر ان کو سکھر کی ہند وبرادری کی جانب سے تحا ئف بھی پیش کیے گئے سندھ کے وزیر بلدیات آغا سراج درانی ، سندھ کی ثقافت کی وزیر سسی پلیجو ، سنمدھ کے اقلیتی امور کے وزیرمو ہن لال کو ہستانی ، این سی ایچ ڈی کی چئیر پرسن محترمہ نفیسہ شاہ ، سینٹ میں چیف وہپ اسلم الدین شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے