فیصل آباد :ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق،چار زخمی

اتوار 18 نومبر 2012 12:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18نومبر۔2012ء) فیصل آباد میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جھنگ سے ایمبولینس میں مریض کو فیصل آباد لایا جا رہا تھا کہ سدھار بائی پاس کے قریب ٹرک سے تصاد م ہوگیا جس سے خاتون غلام فاطمہ اور ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔ دوسری جانب جھنگ روڈ پر وین نے گدھا گاڑی کو ٹکر مار دی جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :