فیصل آباد،شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی، بھاری مالیت کا سامان جل گیا

اتوار 18 نومبر 2012 14:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18نومبر۔2012ء) فیصل آباد میں ایک شاپنگ پلازہ میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا۔ ریسکیو ذرایع کے مطابق ڈی گراونڈ میں واقع ایک شاپنگ پلازہ میں اچانک آگ لگ گئی جس نے بالائی منزل پر موجود دکانوں اور گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم نے آگ بجھانے والی چھ گاڑیوں کی مدد سے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس کے باعث بھاری مالیت کا کپڑا اور گارمنٹس کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :