اے این ایف نے سکھر اورراولپنڈی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکرلی ،3 ملزمان گرفتار

پیر 26 نومبر 2012 16:42

سکھر/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 26نومبر 2012ء) انسدادمنشیات فورس نے سکھراورراولپنڈی میں مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدارمیں منشیات برآمدکرلی ،تین ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے سکھرٹول پلازہ کے قریب نبی بخش اورخالداحمدبروہی کوگرفتارکرکے ان سے 270کلوگرام حشیش برآمدکی جو ملزما ن نے ایک ٹرک کے مختلف حصوں میں چھپائی رکھی تھی جبکہ سکھرمیں ہی ایک اورکارروائی میں ایک کارسے 15کلوگرام حشیش برآمدکرکے دوافراد کوحراست میں لے لیا۔

انسدادمنشیات فورس راولپنڈی نے بھی بے نظیربھٹوشہیدانٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ایک شخص کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے 1.500کلوگرام ہیروئن برآمدکرلی جو اس نے ایک بیگ میں چھپارکھی تھی۔شیرزما ن ولدکریم بخش ساکن چک نمبر31،تحصیل کلورکوٹ ضلع بھکر پرواز نمبرجی ایف 771کے ذریعے بحرین کے راستے سعودی عرب جارہاتھا۔

متعلقہ عنوان :