راولپنڈی: ہولی فیملی ہسپتال میں چوہوں نے نومولود نوچ ڈالا

پیر 26 نومبر 2012 20:52

راولپنڈی: ہولی فیملی ہسپتال میں چوہوں نے نومولود نوچ ڈالا
{#EVENT_IMAGE_1#}راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر۔2012ء)سرکاری ہسپتالوں میں آئے روز انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے انسانی جانوں سے کھیلا جاتا ہے، ایسا ہی ایک لرزہ خیز واقعہ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں پیش آیا جہاں چوہے نے نومولود کو نوچ کر زخمی کر دیا۔ہولی فیملی ہسپتال کے لیبر روم میں چوہا نومولود کے بازو کو نوچتا رہا۔

(جاری ہے)

چوہے کے ناخن لگنے سے بچے کا چہرہ بھی زخمی ہوا۔ یہ واقعہ اتوار اور پیرکی رات ڈیڑھ بجے پیش آیا۔ بچے کے والدین کا تعلق ٹیکسلا کے محلے صادق آباد سے ہے۔ زخمی بچے کو لیبر روم سے نرسری وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ واقعہ کے بعد انتظامیہ کو ہسپتالوں سے چوہے مارنے کی مہم کا بھی خیال آگیا۔ ہولی فیملی کے ایم ایس ڈاکٹر کیپٹن فیاض نے بتایا کہ چوہوں کے خاتمے کی ہنگامی مہم شروع کر دی گئی ہے۔