فیصل آباد‘ مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق،3 افراد زخمی

منگل 27 نومبر 2012 16:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 27نومبر 2012ء ) فیصل آباد میں مکان کی چھت مرمت کے دوران گرنے سے محنت کش خاتون جاں بحق اور3 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

منگل کو ریسکیو ذرائع کے مطابق سرسید ٹاؤن میں واقع مکان میں مزدور کپڑے کے ٹکڑے چننے کا کام کر رہے تھے جبکہ مکان کی چھت کی مرمت کا کام بھی جاری تھا۔ اس دوران اچانک چھت گرگئی جس کے نیچے دب کر محنت کش خاتون عظمیٰ جاں بحق ہو گئی ، جبکہ چھت کی مرمت کا کام کرنے والے 3 مزدور بھی زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے نعش کو ملبے سے نکالا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :