دادو‘جوہی میں زوردار دھماکہ‘187کلووزنی لوہے کاٹکڑاپولیس نے تحویل میں لیکر اسپیشل برانچ کے حوالے کردیا، تحقیقات شروع ، آیایہ ٹکڑا سیٹلائٹ پھٹنے سے گرا ہے یا میزائل کا ہے

جمعرات 29 نومبر 2012 13:15

دادو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 29نومبر 2012ء) ضلع دادو کے علاقے جوہی میں زوردار دھماکے کے بعد187 کلو گرام وزنی لوہے کا ٹکڑا پایا گیا۔لوہے کے ٹکڑے میں بجلی کے تار بھی لگے تھے۔لوہے کے ٹکڑے کو پولیس نے تحویل میں لے کر اسپیشل برانچ کے حوالے کردیا اور تحقیقات شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پولیس کے مطابق گزشتہ روز جوہی کے علاقہ چھنڈن میں زوردار دھماکے کی آواز کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کیا،اِس دوران لوہے کا ایک گول ٹکڑا ملا جس کا وزن 187 کلوگرام ہے۔اس کے ساتھ بجلی کے تار بھی لگے ہوئے تھے۔ایس ایچ او کے مطابق لوہے کا ٹکڑا اسپیشل برانچ کے حوالے کردیاگیا ہے۔جس کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ آیایہ ٹکڑا سیٹلائٹ پھٹنے سے گرا ہے یا میزائل کا ہے۔

متعلقہ عنوان :