خالی نشستوں پر اب ضمنی انتخابات نہیں کرائیں گے،یہ نشستیں عام انتخابات تک خالی رہیں گی،ملک کا مستقبل صاف شفاف انتخابات سے وابستہ ہے، اگر انتخابات صاف شفاف نہ ہوئے تو ہمارے بچوں کا کوئی مستقبل نہیں رہے گا،ملک اور سیاسی جماعتوں کو نقصان ہوگا،چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)فخر الدین جی ابراہیم کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 2 دسمبر 2012 18:20

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2دسمبر۔ 2012ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی سمیت دیگرخالی ہونے والی نشستوں پر اب ضمنی انتخابات نہیں کرائیں گے، یہ نشستیں عام انتخابات تک خالی رہیں گی،ملک کا مستقبل صاف شفاف انتخابات سے وابستہ ہے، اگر انتخابات صاف شفاف نہ ہوئے تو ہمارے بچوں کا کوئی مستقبل نہیں رہے گا،ملک اور سیاسی جماعتوں کو بھی نقصان ہوگا۔

(جاری ہے)

نوشہروفیروز میں ضمنی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد ڈی سی کمپلیکس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ملک کا مستقبل صاف شفاف انتخابات سے وابستہ ہے۔ اگر انتخابات صاف شفاف نہ ہوئے تو ہمارے بچوں کا کوئی مستقبل نہیں رہے گا۔ ملک اور سیاسی جماعتوں کو بھی نقصان ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی سمیت دیگرخالی ہونے والی نشستوں پر اب ضمنی انتخابات نہیں کرائیں گے۔ یہ نشستیں عام انتخابات تک خالی رہیں گی۔