خیرپور،محکمہ بلڈنگ کے اسسٹنٹ انجینئر اورٹھیکیداروں کے درمیان مبینہ لین دین پر تنازعہ شدت اختیار کرگیا ،ٹھیکیدار اسسٹنٹ انجینئر کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے،ٹھیکیداروں نے ادائیگیاں نہ ہونے پرخیرپور میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام روک دیا،محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئنی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

منگل 4 دسمبر 2012 18:32

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4دسمبر۔ 2012ء) خیرپور میں محکمہ بلڈنگ کے اسسٹنٹ انجینئرپرویز حسن لاشاری اورٹھیکیداروں کے درمیان مبینہ لین دین پر تنازعہ زور پکڑ گیا۔ٹھیکیدار اسسٹنٹ انجینئر کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔ ٹھیکیداروں نے ادائیگیاں نہ ہونے پرخیرپور میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام روک دیا۔محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئنی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ بلڈنگ کے اسسٹنٹ انجینئر پرویز حسن لاشاری کی جانب سے محکمہ بلڈنگ کے ٹھیکیداروں سے ادائیگیوں کے عیوض مبینہ طور پر بھاری رشوت طلب کرنے پر شروع ہونے والا تنازعہ شدت اختیار کر جانے کی پاداش میں ٹھیکیداروں نے ترقیاتی منصوبوں پر کام روک دیئے ہیں ،ٹھیکیداروں نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ جس دن سے مذکورہ اسسٹنٹ انجینئر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے اُس دن سے دفتر میں مبینہ رشوت کا بازار گرم کررکھا ہے انہوں نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ افسر کا کہنا ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی کام کے معیار اور مقررہ وقت پر کام کو پایہ تکمیل پہنچانے سے انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہے جو ٹھیکیدار ان کی جیب گرم کرے گا تو وہ اس ٹھیکیدارکو ادائیگی کرے گا اسسٹنٹ انجینئر کے اس عمل کے خلاف اعلیٰ حکام کو بار ہا شکایات کرچکے ہیں تاہم مذکورہ افسر کے خلاف تا حال کوئی کاروائی عمل میں نہیں آسکی ، انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ اسسٹنٹ انجینئر کی تعیناتی میں کسی اعلیٰ سیاسی شخصیت کاآشیرباد ہے جس کی بنا ء پر وہ ٹھیکیداروں کو تنگ کر رہا ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ اگر مذکورہ اسسٹنٹ انجینئر کو 48گھنٹوں میں نہ ہٹایا گیا تو وہ مذکورہ افسر سمیت محکمہ ورکس اینڈسروسزکے اعلیٰ افسران کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئنی درخواست دائر کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :