سکھر، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل ٹیوٹرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

منگل 4 دسمبر 2012 18:32

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4دسمبر۔ 2012ء) سکھر میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل ٹیوٹرز کی جانب سے مطالبات کے حق میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیاسکھر پریس کلب کے سامنے کیے جانے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت ڈاکٹر ذوالفقار شیخ‘ڈاکٹر سعدیہ صدیقی و دیگر نے کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہمیں چار سال سے قبل غلام محمد مہر میڈیکل کالج عارضی طور پر جاب فراہم کی گئیں تھیں اب چار سال کا عرصہ گزر اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کے حکم کے باوجود ہمیں مستقل نہیں کیاجارہا جبکہ نو ماہ سے ہماری تنخواہیں بھی بند ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر مستقل کرکے نو ماہ کی تنخواہیں بھی فراہم کی جائیں تاکہہم اور ہمارے بچے فاقوں سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :