سانگھڑ،حیسکو بپھر گیا، کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی پردرجنوں سرکاری اداروں کی بجلی منقطع ، میونسپل کمیٹی کی پانی سپلائی معطل دیگر اداروں میں کام ٹھپ

منگل 4 دسمبر 2012 19:42

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4دسمبر۔ 2012ء) حیسکو بپھر گیا، کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی پردرجنوں سرکاری اداروں کی بجلی منقطع ، میونسپل کمیٹی کی پانی سپلائی معطل دیگر اداروں میں کام ٹھپ۔

(جاری ہے)

معلومات کے مطابق حیسکو کی جانب سے جاری واجبات وصولی کی مہم کے دوران حیسکو عملے نے بڑے پیمانے پرDISCONECTION آپریشن کر کے ضلع سانگھڑکے سرکاری محکموں کے کروڑوں روپے واجبات کے باعث بجلی کے کنکشن منقطع کر دیئے جن میں ایگریکلچر ، ایجوکیشن ، فیملی پلاننگ ، ورکس اینڈبلڈنگ، مختیار کار آفس ، وٹنری اسپتال ، میونسپل کمیٹی سمیت دیگراہم سرکاری و نیم سرکاری ادارے شامل ہیں، اس سلسلے میں حیسکو سانگھڑ کےSDO عبدالستا ر چنہ اور لائن سپریٹنڈنٹ مبارک علی نے بتا یا کہ سانگھڑ میں سرکاری محکموں میں استعمال ہونے والی بجلی کی عدم ادائیگی کی وجہ سے حیسکو کروڑوں روپے کے واجبات سے محروم تھا اور حیسکونے متعدد بارنوٹس جاری کئے مگر متعلقہ اداروں نے واجبات کی ادائیگی کیلئے کوئی بھی حکمت عملی نہ بنائی اور اب ہم نے مجبوراً درجنوں کنکشن منقطع کردیئے ہیں،بتا یا جاتا ہے کہ سانگھڑ میں میونسپل کمیٹی کی بجلی منقطع ہو نے پر عوام کو پینے کے پانی کی بھی سپلائی معطل ہوگئی اور تا حال مکینوں کو پانی کی سپلائی بحال نہ ہوسکی جبکہ میونسپم کمیٹی کی نااہلی کی پول کھلنے اور پینے کے پانی سپلائی معطل ہونے پر سانگھڑ کے کسی بھی سیاسی یا سماجی رہنماوٴں کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔

متعلقہ عنوان :