سنو کر کے ورلڈ چیمئن محمد آصف نے چند ہ اکٹھا کرکے چیمئن شپ میں حصہ لیا ، دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو آؤٹ کلاس کرکے حکومت کے منہ پر طمانچہ مارا ہے ، وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ملازمت دینے پر بے حسی جار رہی تو سنو کر کے ورلڈ چیمئن محمد آصف کو پرائیویٹ دلوائیں گے، چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا سنوکر کے عالمی چمپیئن محمد آصف کے نام پیغام تحریک انصاف کے وفد نے محمد آصف کو عمران کی طرف سے مبارکباد کا پیغام اور گلدستہ پہنچایا
منگل 4 دسمبر 2012 19:45
(جاری ہے)
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد یونس شیخ نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ اگر وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ملازمت دینے پر بے حسی جار رہی تو سنو کر کے ورلڈ چیمئن محمد آصف کو پرائیویٹ دلوائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں پہلے پتہ چل جاتا کہ مستقبل کا ورلڈ چیمئن چندہ اکٹھا کرکے اور بارہ ہزار روپے کا قرض لیکر چیمئن شپ میں حصہ لینے جارہا ہے تو ہم بھر پور تعاون اور اسکی سرپرستی کرتے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور صوبائی سپورٹس بورڈ پنجاب کی طرف سے صاف انکار کے بعد اب انکی طرف سے انعامات اور دیگر ضروریات کا اعلان محض بیان بازی تک محدود ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ہم بر سر اقتدار آکر بڑے بڑے گورنر ہاؤسزاور دیگر بڑی سرکاری عمارتوں کو کھیل کے میدان میں تبدیل کریں گے۔فیصل آباد اور گوجرہ نے کرکٹ ،ہاکی سمیت دیگر گیمز میں نامور کھلاڑی پیدا کئے اور اب سنو کر کا ورلڈ چیمئن محمد آصف کا تعلق بھی فیصل آباد سے ہے۔اس زرخیز مٹی کی آبیاری کریں گے تاکہ یہ شہر دنیا میں مزید نامور کھلاڑی پیدا کرے۔وفد میں میاں احمد جبار امیدوار پی پی 68،یوتھ ونگ کے رہنما ساجد حسین سجن کموکا ،ذیشان بابر ،ہاشم گیلانی،عاطف چوہدری،ابوبکر جواداور علی حمزہ بھی ہمراہ تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.