سنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف کوضلعی حکومت کی طرف سے ایک لاکھ روپے نقد انعام

بدھ 5 دسمبر 2012 18:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5دسمبر۔ 2012ء) سنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف کوضلعی حکومت کی طرف سے ایک لاکھ روپے نقد انعام ،چناب کلب کی اعزازی ممبر شپ گھر کے قریب چوک کا نام محمد آصف سے منسوب اور سنوکر اکیڈمی بنانے کا اعلان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی سی او فیصل آباد عالمی چیمپیئن محمد آصف کا ضلع کونسل چوک میں استقبال کیااور ضلعی حکومت کی طرف ورلڈ چیمپیئن بننے پر مبارک باد دی اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انہیں ضلع حکومت کی طرف سے ایک لاکھ روپے نقد چناب کلب کی اعزازی ممبر شپ گھر کے نزدیک چوک کی محمد آصف کے نام سے منسوب کرنے اور ان کے مشورے سے سنوکر اکیڈمی بنانے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :