فیصل آباد،تھا نہ با ہلک کی پولیس با اثرو ڈیر ے کے ساتھ مل گئی، 8 سال کی نو عمر بچی کو ونی کروانے والے وڈیر ے سمیت 13 ملز موں کو تفتیش میں بے گنا ہ قرار دیدیا، متا ثرہ بچی کی والد ہ کا انصا ف نہ ملنے پر 15 دن بعد سی پی او آفس کے سامنے بچوں سمیت خو د سو زی کر نے کا اعلا ن

جمعرات 6 دسمبر 2012 20:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6دسمبر۔ 2012ء) تھا نہ با ہلک کی پولیس با اثرو ڈیر ے کے ساتھ مل گئی 8 سال کی نو عمر بچی کو ونی کروانے والے وڈیر ے سمیت 13 ملز موں کو تفتیش میں بے گنا ہ قرار دے دیا متا ثرہ بچی کی والد ہ نے انصا ف نہ ملنے پر 15 دن بعد سی پی او آفس کے سامنے بچوں سمیت خو د سو زی کر نے کا اعلا ن کر دیا وزیر اعلیٰ پنجا ب ظالم تفتیشی افسر کا احتساب کر وائیں آ رپی او کسی دیا نتدار تفتیشی افسر سے مقدمہ کی تفتیش کر ائیں یہ با ت تھا نہ با ہلک کے چک نمبر 608 گ ب تا ند لیا نو الہ کی خا تو ن نذیر اں بی بی زوجہ محمد ارشد نے یہا ں پر یس کا نفر نس میں بتا ئیں متا ثرہ خا تو ن نے بتایا کہ ملزم علی شیر نے اس کے خا وند محمد ارشد کے خلاف زیا دتی کا ایک جھوٹا مقد مہ درج کر وایا اور صلح کیلئے اس کی 8 سا لہ بیٹی سدرہ کا نکا ح اپنے 17 سالہ بیٹے مقصو د کے ساتھ کر نے کا مطا لبہ کیا جیل سے ضما نت پر رہا ئی کے بعد محمد ارشد اور اس کی بیٹی سدرہ کو ملز م علی شیر اور عبا س گھر سے گا وٴں کے ایک وڈیر ے محمد بوٹا کے ڈیر ے پر لے گئے اور پنچائتی فیصلہ کے بعد گا وٴں کے ہی نکاح خو اں محمد اسحق ولد محمد ابر اہیم کو بلا کر نکا ح پڑ ھا دیا اور محمد ارشد سے تحر یر لکھوا ئی کہ اگر وہ بچی کی رخصتی نہیں کر ے گا تو وہ ہر جا نہ کے طور پر 4 لا کھ روپے ادا کر ے گا میڈیا پر خبریں نشر ہو نے اور اعلیٰ پو لیس حکا م کی طر ف سے نوٹس لینے پر پو لیس نے علی شیر عبا س زمیند ار محمد بو ٹا اور نکاح خو اں سمیت 13 ملز موں کے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا مگر سب انسپکٹر تفتیشی رانا مقصو د نے ملزموں کو گر فتار کر نا تو کیا کسی کو تھا نے بلا نے کی زحمت بھی گواہ نہ کی اور چمک سے متا ثر ہو کر ملز موں کو بے گنا ہ قرار دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :