پیرمحل،راستہ لینے کے لیے کلہاڑیوں سوٹوں سے مسلح دس مرد خواتین کاگرلزہائی سکول کی اساتذہ اور طلبہ پر حملہ،ہیڈمسٹریس سمیت پانچ طالبات شدید زخمی ،سکول کی دیوار گرادی ،طالبات کا احتجا ج

جمعہ 7 دسمبر 2012 19:56

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7دسمبر۔ 2012ء) راستہ لینے کے لیے کلہاڑیوں سوٹوں سے مسلح دس کس مرد خواتین نے گرلزہائی سکول کے اساتذہ اور طلبہ پر حملہ کردیا ہیڈمسٹریس سمیت پانچ طالبات شدید زخمی سکول کی دیوار گرادی طالبات کا احتجا ج تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر756گ ب پر دس کس مسلح مرد وخواتین جن میں بشیر احمد ولدبلبن ،محمد عاطف ولد نذرمحمد ،مبینہ زوجہ نذرمحمد ، نادیہ زوجہ کاشف ، ناہیدہ زوجہ طالب حسین سحرس دختر نذرمحمد وغیرہ ساکنان چک 756گ ب نے سکول کے اندر سے راستہ لینے کے لیے حملہ کردیا اور سکول کی دیوار گرانے لگے مزاحمت پرحملہ آوروں نے تشدد شروع کردیا جس سے ہیڈمسٹریس نجمہ یاسمین دخترمحمد عمر شاکر ،اورطالبات فاطمہ یوسف دختر محمد یوسف کلاس سشم ، رضوانہ بشیر دختر بشیر احمد جماعت نہم ،انیلہ اسد دختر اسد عباس کلاس نہم ، فوزیہ دین دختر دین محمد کلاس دہم شدید زخمی ہوگئیں جنہیں سول ہسپتال پیرمحل میں منتقل کردیا گیا جبکہ حملہ آور وں نے گرلز سکول کی دیوا رگرادی اور ہیڈمسٹریس ، سکول اساتذہ اور طالبات کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے تھانہ اروتی پولیس نے اطلاع پر کاروائی شروع کردی

متعلقہ عنوان :