پیپلزپارٹی کی قیادت نے قربانیاں دے کر جمہوریت کو قائم رکھا اور ہمیشہ رہے گا، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض احمد خان کاجلسہ سے خطاب

ہفتہ 8 دسمبر 2012 19:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8دسمبر۔ 2012ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض احمد خان نے کہا ہے کہ ہماری قیادت نے قربانیاں دے کر جمہوریت کو قائم رکھا اور ہمیشہ رہے گی ۔وہ گزشتہ روز جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے اربوں روپے تنوروں میں جھونک کر سرکاری خزانے پر ڈاکہ ڈالا اور پورے پنجاب کا بجٹ لاہور پر لگا دیا۔ ان کے عیاشیوں کے دن ختم ہونے والے ہیں۔ ان سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران اتنی سی کرپشن کریں جتنا کل حساب دے سکیں۔