سکھر،کپڑا مارکیٹ لیاری بن گیا ، پولیس اور تاجروں میں جھڑ پیں ، پولیس کی تاجروں پر لاٹھی چارج ، آنسو گیس کی شیلنگ ، تاجروں ، شہریوں ، صحافیوں سمیت 25افراد بے ہوش ، پولیس نے احتجاج کرنے والے دکاندار وں گدھے گاڑی سے باندہ کر تشدد کا نشانہ بناڈالا

اتوار 9 دسمبر 2012 19:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9دسمبر۔ 2012ء) کپڑا مارکیٹ لیاری بن گیا ، پولیس اور تاجروں میں جھڑپوں کا سلسلہ ، پولیس کا تاجروں پر لاٹھی چارج ، آنسو گیس کی شیلنگ ، تاجروں ، شہریوں ، صحافیوں سمیت 25افراد بے ہوش ، پولیس نے احتجاج کرنے والے دکاندار وں گدھے گاڑی سے باندہ کر تشدد کا نشانہ بناڈالا ۔

(جاری ہے)

سکھر کے علاقے کپڑا مارکیٹ میں اتوار کی سہ پہر تاجروں کی جانب سے تھانہ اے سیکشن پولیس کے اہلکاروں کوکو مارپیٹ کرنے والے واقعہ کے خلاف سکھر پولیس کی بھاری نفری نے اے ایس سٹی عبدالرحیم شیرازی کی سربراہی میں کپڑا مارکیٹ چڑھائی کر دی اور تاجروں پر ڈنڈے لاتیں گھونسے برسانے شروع کر دیئے پولیس کی بڑھتی ہوئی زیادتی کے خلاف احتجاج کرنے والے دکانداروں پر پولیس کی جانب سے سو سے زائد آنسو گیس فائر شیلنگ کی گئی جس کے باعث کپڑا مارکیٹ سمیت اطراف کے علاقے گیس کے دھویں سے شدید متاثر ہوئے تاجروں پر شیلنگ کے بعد تاجروں نے بھی پولیس پر پتھر برسانے شروع کر دیئے شیلنگ کے باعث تاجروں ، صحافیوں سمیت تقریباً پچیس سے زائد افراد بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طور سکھر کے مقامی اسپتال داخل کر دیا گیا کپڑا مارکیٹ میں تاجروں اور پولیس کے درمیاں جھڑپوں کی اطلاع سکھر میں آگ کی طرح پھیل گئی اور سکھر میں تاجر برادری سمیت عام شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ۔