خیرپور میں مغویوں کی تعداد 7ہوگئی،ڈاکووں نے کچے کو پولیس کیلئے نو گو ایریا بنا دیا، خیرپور پولیس مغویوں کو بازیاب کرانے میں ناکام ،مغویوں کے ورثاء کا(کل)قومی شاہراہ پر دھرنے کا اعلان

پیر 10 دسمبر 2012 20:21

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10دسمبر۔ 2012ء) خیرپور میں مغویوں کی تعداد 7ہوگئی،ڈاکووں نے کچے کو پولیس کیلئے نو گو ایریا بنا دئیے۔خیرپور پولیس مغویوں کو بازیاب کرانے میں مکمل ناکام ۔مغویوں کے ورثاء کی جانب سے (کل) منگل کوقومی شاہراہ پر دھرنے کا اعلان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا آبائی ضلع خیرپور گزشتہ کئی عرصے سے ڈاکووں کیلئے جنت بنا ہوا ہے ضلع میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں نے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں اس وقت بھی تھانہ اے سیکشن کی حدود سے اغواء ہوجانے والے سکھر کے رہائشی 4مغویوں سمیت 5افراد اسلم کلہوڑو،اقبال ابڑو،اصغر رند ،عامر پٹھان ،کشو پھلپوٹوجبکہ کنب تھانے کی حدود سے اغواء ہوجانے والے محکم الدین بگٹی اور غلام رضا بگٹی کو خیرپور پولیس بازیاب کرانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اس سلسلے میں مغویوں کے ورثاء نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈاکووں نے رابطہ کرکے مغویوں کی بازیابی کیلئے لاکھوں روپے تاوان طلب کیا ہے اور نہ دینے کی صورت میں مغویوں کو مارنے کی دھمکی بھی دی ہے اس سلسلے میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بدنام ڈاکووں کے مختلف گروہوں نے خیرپور دریائے سندھ کے کناروں پر اپنے ڈیرے جمالئے ہیں اور وہاں سے اپنے گروپوں کی سرپرستی کررہے ہیں جن میں ڈاکو نظرو ناریجو ،ڈاکو اصغر نایجو ،ڈاکو محبوب ناریجو،ڈاکو فتح ناریجو،ڈاکو یوسف ناریجو،ڈاکو لالو ناریجو،ڈاکو اربیلو،اور دیگر ڈاکو گروہ شامل ہیں جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے ڈاکو نظرو ناریجو کے سر کی قیمت 35لاکھ روپے،ڈاکو اصغر ناریجو 35لاکھ،ڈاکو محبوب ناریجو 15لاکھ،ڈاکو یوسف ناریجو 15لاکھ،ڈاکو لالو ناریجو 10لاکھ،ڈاکو اربیلو ناریجو 10لاکھ روپے مقرر ہے جبکہ بدنام اشتہاری انعام یافتہ ڈاکووں نے دریائے سندھ کے کنارے کے جنگلات پر قبضہ کیا ہوا ہے جن میں ساد بیلو،گلوسیال،بیلو پھلو اور دیگر جنگلات شامل ہیں یہ جنگلات 3لاکھ سے زائد ایکڑ اراضی پر پھیلے ہوئے ہیں جن پر بدنام ڈاکووں نے اپنی کمین گاہیں قائم کی ہوئی ہیں خیرپور پولیس کی جانب سے اب تک ان بدنام ڈاکووں کے خلاف کروائی نہ کرنا اور مغویوں کو بازیاب نہ کرانے کے خلاف مغویوں کے ورثاء نے (کل) بروز منگل قومی شاہراہ شاہ حسین بائے پاس پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :