Live Updates

شہباز شریف نے کہا تھا اگر پنجاب میں سرائیکی صوبہ بنا تو کراچی کو صوبہ بننا چاہیے ،وہ کالا باغ ڈیم کی حمایت بڑے بھائی نواز شریف کالا باغ ڈیم کی مخالفت کر رہے ہیں ، پتہ چلتاہے کہ چھوٹے میاں تو چھوٹے میاں بڑے میاں سبحان اللہ ،پنجاب کی عوام کو پاکستان چاہیے یا شہباز شریف کا کالا باغ ڈیم ، کالا باغ ڈیم بنے گا تو وہ ہماری لاشوں پر بنے گا ،صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان کا عوامی اجتماع سے خطاب

پیر 10 دسمبر 2012 21:36

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10دسمبر۔ 2012ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ اگر پنجاب میں سرائیکی صوبہ بنا تو کراچی کو صوبہ بننا چاہیے اور اب کالا باغ ڈیم بننے کی حمایت کر رہے ہیں تو دوسری طرف ان کے بھائی میاں محمد نواز شریف کالا باغ ڈیم کی مخالفت کر رہے ہیں جس سے پتہ چلتاہے کہ چھوٹے میاں تو چھوٹے میاں بڑے میاں سبحان اللہ پنجاب کی عوام کو پاکستان چاہیے یا شہباز شریف کا کالا باغ ڈیم اگر کالا باغ ڈیم بنے گا تو وہ ہماری لاشوں پر بنے گا ۔

وہ پیر کو یہاں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔منظور وسان نے کہا کہ کراچی میں حلقہ بندی کے بارے میں سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا ہے وہ ہمیں قبول ہے ،کراچی میں نئی حلقہ بندی ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کراچی میں کافی سیٹیں جیتے گی ،بلدیاتی نظام کے خلاف شور مچانے والے قوم پرست اور فنکشنل لیگ مشرف کے دور میں کیوں خاموش تھے ،فنکشنل مسلم لیگ نے مشرف کے دور حکومت میں بلدیاتی نظام کے مزے لوٹنے کے ساتھ ساتھ سندھ اسمبلی میں کبھی بھی کالا باغ ڈیم کے خلاف قرارداد پیش کیوں نہیں کی؟ ،پیپلز پارٹی نے تین مرتبہ اسمبلی میں کالا باغ ڈیم کے خلاف قرارداد پیش کرکے منظور کروائی ،محل میں بیٹھ کر بڑے بڑے بیانات دینا آسان ہیں مگر اس پر عمل کرنا بڑا مشکل کام ہے قوم پرستوں نواز شریف کی گود میں کھیل کر بڑے ہوئے اور اب ان کے پیسوں سے عوام کو گمراہ کرکے سندھ فتح کرنے نکلے ہیں ،جب شہید ذوالفقار علی بھٹو کو جنرل ضیاء نے شہید کروایا تب بھی یہ ان کے ساتھ تھے اور آج سندھ دھرتی کے سپوت ہونے کے دعوے کر رہے ہیں مگر مسلم لیگ فنکشنل اور قوم پرست کان کھول کر سن لیں کہ اب الیکشن کی دھمال شروع ہونے والی ہے 16مارچ کے بعد انہیں پتہ چل جائے گا کہ عوام کا سمندر کس کے ساتھ ہے جب شہید بینظیر بھٹو الیکشن جیت کر وزیراعظم بنی تھیں تو پنجاب سے ایک نعرہ گونجا تھا کہ جاگ پنجاب جاگ تیری پگ نوں لگ گیا داغ اس وقت بھی یہ لوگ یہ مخالف پنجاب کے ساتھ تھے کیا یہ سندھ پرستی ہے میں ان قوم پرست اور چھوٹی چھوٹی پارٹیوں سے کہتا ہوں کہ پیپلز پارٹی چاند ہے اور عوام اس کے ستارے ہیں ان دونوں کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کرسکتی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منظور وسان نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں خیرپور ضلع کی 6 ایم پی اے اور 3 ایم این اے کی سیٹیں جیتنے کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے مخالفین کو بڑے پیمانے پر شکست دیکر ان کا سندھ میں صفایا کردیں گے ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات