خیرپور،محکمہ سیپکو شہریوں کیلئے عذاب بن گیا،زائد ریڈنگ کے بل ملنے سے صارفین ذہنی اذیت کا شکار

بدھ 12 دسمبر 2012 20:45

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12دسمبر۔ 2012ء)محکمہ سیپکو شہریوں کیلئے عذاب بن گیا۔بجلی صارفین کو رواں ماہ میں 50سے 300سے زائد ریڈنگ کے بل بھیج دئیے۔صارفین ذہنی اذیت کا شکار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ سیپکو نے عوام کو ذہبی مرض میں مبتلا کردیا ہے ماہ دسمبر میں ملنے والے بجلی کے بلوں میں صارفین کوفی بل پر 50سے 300سے زائد ریڈنگ کے بل بھیج دئیے شہریوں نے زائد ریڈنگ کے بل کم نہ کرنے کی صورت میں بل جمع نہ کرانے کی دھمکی دیدی اس سلسلے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ واپڈا نے طویل لوڈ شیڈنگ اور اس سردی کے موسم میں بھی ہزاروں روپے کی ڈیڈکشن کے بل بھیج دئیے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مہنگائی کے اس دور میں ایک وقت کھانا مشکل ہوگیا ہے تو ہم یہ ہزاروں روپے کے بل کہاں سے جمع کرائیں جبکہ محکمہ سیپکو کے میٹر ریڈروں نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ اعلی افسران نے ہمیں میٹر ریڈنگ بک پر لائن لاسزپورے کرنے کیلئے زائد یونٹ اندراج کرنے کا حکم دیا ہے اور نہ کرنے کی صورت میں ہمارے تبادلے کی دھمکی دی ہے دوسری جانب ایکس ای این راجہ عزیز کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں اور بجلی کے بقایاجات ادا نہ کرنے والے صارفین کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور جن صارفین نے بل کی بقایاجات ادائیگیاں نہیں کی ہیں انکے خلاف مقدمات درج کرائیں جائیں گے جبکہ بجلی صارفین نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام دشمن محکمہ سیپکو کے افسران کو فوری برطرف کرکے ایماندار فرض شناس افسران تعینات کرائے جائیں اور بجلی صارفین کو زائد ریڈنگ کے ڈیڈکشن بل بھیجنے کا ازخود نوٹس لیا جائے۔