فیصل آباد کی صنعتوں کو گیس کی سپلائی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی گئی ‘ 8دسمبر سے صنعتوں کو گیس سپلائی بند ہے

جمعرات 13 دسمبر 2012 17:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔13دسمبر 2012ء) فیصل آباد کی صنعتوں کو گیس کی سپلائی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی گئی ، سوئی ناردن گیس کمپنی نے فیصل آباد کی صنعتوں کو 8دسمبر سے گیس کی سپلائی بند کررکھی ہے جو آج شام کو بحال ہونا تھی لیکن سوئی ناردن گیس کمپنی کی جانب سے آج صنعتوں کو گیس کی سپلائی غیرمعینہ مدت کیلئے بندکرنے نوٹس جاری کیا گیا ہے ، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین انرجی کرائسس کمیٹی خرم مختیار نے کہا ہے کہ سوئی ناردن گیس کمپنی نے 8 دسمبر سے صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند کررکھی ہے جوکہ 13 دسمبر کو بحال ہوناتھی لیکن سوئی ناردن گیس کمپنی کی طرف سے گیس بحال کرنے کے بجائے غیرمعینہ مدت کیلئے بندش کا نیا نوٹس جاری کردیا گیا، نوٹس جاری ہونے کے بعد صنعتی تنظیموں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :