خیرپور ،کوٹڈیجی میں لاشاری برادری میں تصادم شدت اختیار کرگیا،فائرنگ سے مزید ایک شخص قتل،دونوں گروپ مورچہ بند،تصادم میں قتل ہو نے والے افراد کی تعداد 8ہوگئی

جمعرات 13 دسمبر 2012 19:23

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13دسمبر۔ 2012ء) کوٹڈیجی کے قریب لاشاری برادری میں جاری خونی تصادم شدت اختیار کرگیا۔فائرنگ سے ایک شخص قتل۔دونوں گروپ مورچہ بند۔تصادم میں قتل ہوجانے والے افراد کی تعداد 8ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹڈیجی کے قریب گاوں لعل بخش لاشاری پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اپنے گھر میں بیٹھے ہوئے محمد نواز ولد علی غلام لاشاری کو بیدردی سے قتل کردیا اور فرار ہوگئے اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ ڈیڑھ سال قبل گاوں میں رہنے والے علی حسن لاشاری اور مسمات رحیمان لاشاری نے پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد لاشاری برادری کے دو گروپوں میں خونی تصادم کا سلسلہ شروع ہوگیا جس میں اب تک 8افراد قتل ہوچکے ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوٹڈیجی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش اپنی تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال خیرپور روانہ کردی نوجوان محمد نواز کے قتل کے بعد لاشاری برادری میں کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ دونوں گروپ مورچہ بند ہوگئے ہیں کوٹڈیجی پولیس نے مزید خون ریزی کو روکنے کیلئے گاوں میں پولیس پکٹیں قائم کرکے علائقہ کا گشت شروع کردیا ہے تاحال قتل کا مقدمہ درج نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :