خیرپور ، ہیپاٹائٹس کی وبا بے قابو ، بچہ اور خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

جمعرات 13 دسمبر 2012 19:23

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13دسمبر۔ 2012ء)خیرپور میں ہیپاٹائٹس کی وباء بے قابو ہوگئی ،ایک بچہ اور خاتون سمیت 3افراد جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل فیض گنج کے گاوں امین چانگ میں چوتھی جماعت کا طالب علم 13سالہ شاہد علی ولد غلام عباس جبکہ ایک خاتون ضمیراں شر اور فدا حسین ہیپاٹائٹس بی اور سی کی بیماری کے باعث فوت ہوگئے جبکہ خیرپور میں ہیپاٹائٹس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے ہیپاٹائٹس مرض میں مبتلا مریضوں کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ویکسین نہ ہونے کے باعث ہمیں ہماری صحت تیزی سے بگڑ رہی ہے مریضوں نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کی ویکسین نہ ہونے کا فوری نوٹس لیکر اسپتالوں میں ویکسین فراہم کرکے مریضوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔