بنگلہ دیش کی آزادی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کاکردار پانچ طرح کاتھا ،جنرل محمد یحییٰ خان کی سربراہی میں فوجی حکومت کے دسمبر1970کے انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے انکارکے بعدبنگلہ دیش میں حالات خراب ہوئے ، باہمت پاک فوج مشرقی محاذپر ڈٹی رہی ،مجموعی طورپر اس نے سخت جنگ کی ،نامور بھارتی مصنفین ،بی رامن ،ڈاکٹرشرمیلا بوز،ریٹائرڈمیجرجنرل ڈی کے پالیت کے اپنی کتابوں میں انکشافات
جمعرات 13 دسمبر 2012 21:25
(جاری ہے)
دوسراکردارآزادی کی جنگ لڑنے والے بنگلہ دیشیوں کوخفیہ تربیتی کیمپوں میں تربیت دینے اورپھرمشرقی پاکستان کے مغربی پاکستان میں تعینات سرکاری ملازمین اوربیرون ملک سفارتخانوں سے نیٹ ورک کے حوالے سے تھا۔
تیسراکرداران لوگوں کوآزادی کی جنگ لڑنے والوں سے تعاون کرنے پرقائل کرنے اورخفیہ معلومات کی فراہمی کے ذریعے آزادی کی جدوجہد میں مدددینے کے حوالے تھااسی طرح چوتھاکردارسی ایچ ٹی میں ناگااورMezo مخالفین کی پناہ گاہوں اور تربیتی کیمپوں کے خلاف خصوصی آپریشن کرنے کے حوالے سے تھاجبکہ پانچواں کرداریہ تھاکہ اس نے مشرقی پاکستان میں بنگالیوں کے قتل عام اور پناہ گزینوں کی نقل مکانی کی رپورٹیں شائع کراکر پاکستانی حکمرانوں کے خلاف نفسیاتی جنگ کی مہم چلائی ۔مصنف نے لکھاکہ بنگلہ دیش کی آزادی میں ”را“کی شمولیت کثیرجہتی تھی اوراسی وجہ سے اندراگاندھی نے مشرقی پاکستان کے بنگالی بولنے والے لوگوں کی بنگلہ دیش کے قیام میں مددکرنے کافیصلہ کیاتھا۔یہ جنرل محمد یحیٰ خان کی سربراہی میں فوجی حکومت کی جانب سے دسمبر1970کے عام انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے سے انکارکے بعد1971ء کے آغازمیں مشرقی پاکستان کے اندربڑے پیمانے پر گڑبڑکے باعث ہوا ان انتخابات میں شیخ مجیب الرحمن کی عوامی لیگ نے قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل کی تھی ۔ایک اوربھارتی مصنفہ ڈاکٹرشرمیلا بوز، جوعظیم بھارتی قوم پرست نیتاجی بوزکی بھتیجی ہیں نے اپنی کتاب میں لکھاکہ باہمت پاک فوج مشرقی محاذپر ڈٹی رہی ۔وہ لکھتی ہیں کہ جوکچھ 1971میں ہوا پاکستان کے جاننے کیلئے بہت کچھ ہے لیکن جوابات لڑنے والے جوانوں کی ناقابل فہم تذلیل میں نہیں جنہوں نے قومی پالیسی کے دفاع میں کڑی مشکلات کے خلاف جنگ میں بہترین جراتمندی کامظاہرہ کیا۔قوم نے عزت دینے کی جائے خود تذلیل کرتی ہے۔ایک اوربھارتی مصنف ریٹائرڈمیجرجنرل ڈی کے پالیت نے اپنی کتاب ”روشن مہم“میں لکھاکہ ایک عام غلط فہمی دورہونی چاہیے۔ بہت سی قیاس آرائیاں موجود ہیں کہ بنگلہ دیش میں پاکستانی فوج ناکام کیوں ہوئی؟ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسے پسپائی نہیں ہوئی ۔بہت سے مقامات ہلی،جمال پور،کھلنا اوردوسرے مضبوط گڑھوں میں پاکستانی فوج نے سخت مزاحمت کی ۔انہوں نے کہاکہ مجموعی طورپرپاکستانی فوج نے سخت جنگ کی ۔مزید اہم خبریں
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.