امریکا: اسکول میں فائرنگ سےبچوں سمیت 27 افراد ہلاک

جمعہ 14 دسمبر 2012 23:21

امریکا: اسکول میں فائرنگ سےبچوں سمیت 27 افراد ہلاک
{#EVENT_IMAGE_1#} نیوٹاؤن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔14دسمبر۔ 2012ء) امریکا کے ایک اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے اٹھارہ بچوں سمیت ستائیس افراد ہلاک ہو گئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے شہر نیوٹاؤن کے ایک اسکول میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

اسکول میں فائرنگ کرنے والا حملہ آور اسکول کے ایک طالب علم کا والد تھا جس نے اسکول میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اٹھارہ بچوں سمیت ستائیس افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بچوں کی عمریں پانچ سے دس سال کے درمیان ہیں جبکہ اسکول کا پرنسپل اور فزیولوجسٹ بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے گولیوں کے تقریباً سو راؤنڈز فائر کئے۔ واقعے کی جگہ سے پولیس کو نائن ایم ایم کی دو ہینڈ گنز ملی ہیں۔ امریکی صدر باراک حسین اوباما کو واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :