ہڑتال ایم کیو ایم کا اپنا رد عمل ہے، وہ سپریم کورٹ کے نوٹس پر جواب دینگے یا نہیں، وہ بہتر جان سکتے ہیں ، اگر سندھ حکومت کو کوئی نوٹس ملے گا تو سندھ حکومت اس کا جواب دیگی، ایم کیو ایم کوملنے والے نوٹس پر مزید کوئی کمنٹس نہیں کرونگا،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 15 دسمبر 2012 18:42

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15دسمبر۔ 2012ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ہڑتال ایم کیو ایم کا اپنا رد عمل ہے، وہ سپریم کورٹ کے نوٹس پر جواب دینگے یا نہیں، وہ بہتر جان سکتے ہیں ، اگر سندھ حکومت کو کوئی نوٹس ملے گا تو سندھ حکومت اس کا جواب دیگی ایم کیو ایم ملنے والے نوٹس پر مزید کوئی کمنٹس نہیں کرونگا۔

(جاری ہے)

سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اگر سندھ حکومت کو کوئی نوٹس ملے گا تو سندھ حکومت اس کا جواب دیگی ایم کیو ایم ملنے والے نوٹس پر مزید کوئی کمنٹس نہیں کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے فیئر آرڈرز پر فیئر کمنٹس بھی ہوتے رہتے ہیں یہاں پر عدالتوں کے فیصلے آنے سے قبل ہی چینلوں پر پر باتیں شروع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کے پیر پگارا میدان میں آچکے ہیں۔ پیر پگارا کا پہلا جلسہ تھا جلسے سیاست کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام پر یقین رکھتے ہیں 27دسمبر کو ہو نے والا جلسہ بھی عوام دیکھے گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کراچی میں ووٹر لسٹوں پر کسی کو تحفظات ہیں تو وہ کیوں ہیں اس کا جواب ویہی دے سکتے ہیں ۔