سکھر،شہر میں ہڑتال کا سماں ، تمام کاروباری مراکز و پٹرول پمپ بند ، تجا رتی و کا روباری سر گرمیاں معطل

ہفتہ 15 دسمبر 2012 18:42

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15دسمبر۔ 2012ء) سکھر شہر میں ہڑتال کا سماں ، شہر کے تمام کاروباری مراکز و پٹرول پمپ بند ، تجا رتی و کا روباری سر گرمیاں معطل رہیں ، نا معلوم افراد کی جا نب سے مختلف مقامات پر ٹائر نذر آتش کیے گئے سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں گذشتہ شب نا معلوم افراد کی جا نب سے کی گئی ہوائی فا ئرنگ کے بعد سے پیدا ہو نے والی کشیدگی کے با عث سکھر شہر میں ہڑتال کا سماں رہا شہر کے تمام تجارتی و کا روبا ری مراکز گھنٹہ گھر ، صرافہ با زار، اناج با زار ، ما رچ با زار ، نشتر روڈ ، اسٹیشن روڈ ، کپڑا ما رکیٹ ، فرئیر روڈ ، نیم کی چا ڑی و دیگر مکمل طور پر بند رہے اور وہاں پر دکانیں نہ کھل سکیں اور کا روبار و ی و تجا رتی سر گرمیاں معطل رہیں جبکہ سکھر شہر کے تمام پیٹرول پمپس بھی بند رہے سکھر شہر کے مختلف علا قوں میں صبح کے وقت نا معلوم افراد نے ٹا ئر بھی نذر آتش کیے جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت میں بھی خلل پڑاسکھرانتظا میہ کی جانب سے اس مو قع پر سیکیورٹی کے انتہا ئی سخت حفاظتی انتظا مات کیے گئے شہر بھر میں پو لیس و رینجرز کی مو با ئیلیں گشت کر تی رہیں جبکہ با زاروں و دیگر مقامات پر پو لیس و رینجرز کی بھاری جمعیت تعینات کی گئی۔

متعلقہ عنوان :