سکھر، پی ایس ٹی اسا تذہ کا آفر آرڈرز نہ ملنے کے خلاف محکمہ تعلیم کے علامتی وزیر بن کر آنکھوں پر پٹی اور کانوں میں روئی ٹھونس کر احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 15 دسمبر 2012 18:58

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15دسمبر۔ 2012ء) پی ایس ٹی اسا تذہ نے آفر آرڈرز نہ ملنے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے محکمہ تعلیم کے علامتی وزیر بن کر آنکھوں پر پٹی اور کانوں میں روئی ٹھوس کر فلگ شگاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی کرتے ہوئے اساتذہ نے کہا کہ ہم اساتذہ نے 2008میں سندھ یونیورسٹی سے پرائمری ٹیچرز ٹیسٹ پاس کئے تھے مگر تاہم اب تک ہمیں آفر لیٹر سے محروم رکھا گیا ہے محکمہ تعلیم عدالتی حکم کے باوجود ہمیں مستقل کرنے سے قاصر ہے یہی وجہ ہے کہ ہمیں احتجاج کرتے ہوئے 139دن گذر چکے ہیں مگر کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا ہے جس پر مجبور ہو کر ہم لوگوں نے محکمہ تعلیم کے علامتی وزیر بن کر آنکھوں پر پٹی اور کانوں میں روئی ٹھوس کر فلگ شگاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوری حکومت کو یہ میسج دینا چا ہا ہے کہ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے ہماری آواز کیوں نہیں سنی جاتی انہوں نے جمہوری حکومت کے دعوے دار حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کے ہمیں بھوک افلاسی اور خودکشی کرنے سے بچائے جائے اور ہمیںآ فر لیٹر فراہم کیا جائے تاکہ ہم اپنے گھر والوں کی کفالت کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :