سکھر، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات ، شہر میں گندگی کے ڈھیر، نساسک انتظامیہ کوآواز دیتے دیتے تھک گئے

ہفتہ 15 دسمبر 2012 18:58

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15دسمبر۔ 2012ء)نساسک کی جانب سے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات ، شہر میں گندگی کے ڈھیر نساسک انتظامیہ کوآواز دیتے دیتے تھک گئے ، سکھر نساسک نے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے عزم کیساتھ شہریوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا اور کئی سالوں کی مسلسل جدوجہد اور حکومتی نمائندوں کی خوشامد کرنے کے بعد بھی سکھر شہر کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہی یوں لگتا ہے کے نساسک سے لاکھوں روپے تنخواہ وصول کرنے والے اعلیٰ افسران کو اپنی جیب کے علاوہ شہر کی جانب دیکھنے کیلئے بھی نظر گوارہ نہیں کرتی جس کے باعث باعث صفائی تو دور شہر کے مختلف علاقوں قریشی گوٹھ ، مائیکرو کالونی ، شیخ محلہ، نمائش چوک،،مینارہ روڈ ، ٹکر محلہ ، نیو پنڈ ، سوکھا تالاب ، شاہی بازار ، کپڑا مارکیٹ ، بندر روڈ ، تھلہ ، موچی بازار ، پرانہ سکھر ، نیو گوٹھ شکارپور روڈ ، واری تڑ و دیگر علاقوں میں روزانہ صفائی کرنے والاصفائی کا عملہ بھی غائب ہوگیا جس کے باعث گندگی کے ڈھیر اور نالیوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ سکھر کے نو منتخب نمائندوں کو بھی شہر کے مسائل کی جانب دیکھنے کی فرصت نہیں انہوں نے صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سکھر شہر کو نساسک کی ناقص انتظامات اور حکمت عملی سے بچا تے ہوئے نساسک کے نااہل افسران کو فوری معطل کرتے ہوئے شہریوں کو مزید پریشانی سے بچایا جائے اور شہریوں کا بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائے ۔