کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں دُکانیں کھلنی شروع

ہفتہ 15 دسمبر 2012 21:16

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں دُکانیں کھلنی شروع
{#EVENT_IMAGE_1#}کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔15دسمبر۔ 2012ء) کراچی میں گزشتہ روز بدامنی کے باعث بند ہونے والے کاروباری مراکز جزوی طور پر کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔ لیکن پبلک ٹرانسپورٹ بدستور سڑکوں سے غائب رہی۔گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں بدامنی کے باعث بند ہونیوالی دکانیں اورکاروبار شام سے جزوی طور پر کھلنا شروع ہوگئے اور ٹرانسپورٹ بھی چلنی شروع ہوگئی ہے۔

شہر میں صبح سے ہی پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہی، جبکہ نجی ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم نظر آئی۔

(جاری ہے)

تعلیمی اداروں میں طلباء اور اساتذہ نہیں پہنچ سکے۔شہر کر پٹرول پمپس بھی گزشتہ شب سے بند ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ نہ ملنے کے باعث شہریوں کو دفاتر تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب شہر کی صورتحال کے پیش نظر،کراچی بار کے انتخابات 19 دسمبر تک جبکہ جامعہ کراچی کے تحت آج دوپہر کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔ ناظم امتحانات کے مطابق نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اندرون سندھ کے کئی شہروں حیدرآباد،سکھر، میرپورخاص اورنوابشاہ میں حالت معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :