کراچی: مذاکرات کامیاب، شیعہ علماء کونسل کا دھرنا ختم

اتوار 16 دسمبر 2012 12:02

کراچی: مذاکرات کامیاب، شیعہ علماء کونسل کا دھرنا ختم
{#EVENT_IMAGE_1#} کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔16دسمبر۔ 2012ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے شیعہ علماء کونسل کے کامیاب مذاکرات کے بعد نمائش چورنگی پر انتالیس گھنٹے سے جاری دھرنا ختم کر دیا گیا۔ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نمائش چورنگی پر جمعہ کی سہ پہر تین بجے سے احتجاجی دھرنا دیا گیا تھا جو انتالیس گھنٹے جاری رہنے کے بعد آج صبح سویرے ختم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سخت سردی کے باوجود خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد دھرنے میں شریک تھی تاہم رات گئے گورنر ہاوس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے شیعہ علماء کونسل کے وفد کے کامیاب مذاکرات ہوئے جس کے بعد دھرنا پرامن طریقے سے ختم کر دیا گیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے رہنما ناظرعباس نقوی نے کہا کہ سرکاری مشینری ناکام ہو چکی ہے، شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کو روکنے اور امن وامان کے قیام کے لیے شہر میں فوج بلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محرم سے قبل ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ رک گیا تھا جو گیارہ محرم کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :