سکھر، سینٹرل جیل ون سے تین قیدیوں کے جعلی آرڈرز پر رہا ہو نے کا انکشاف، جعلی آرڈرز پر رہا ئی پا نے والے قیدیوں کی تعداد6 ہو گئی

پیر 17 دسمبر 2012 20:07

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17دسمبر۔ 2012ء) سکھر سینٹرل جیل ون سے مزید تین قیدیوں کے جعلی آرڈرز پر رہا ہو نے کا انکشاف ،سکھر سینٹرل جیل سے جعلی آرڈرز پر رہا ئی پا نے والے قیدیوں کی تعدادچھ ہو گئی ۔سکھر کے سینٹرل جیل ون سے جیکب آباد کی ایک عدالت کے جعلی آرڈرز پر مزید تین قیدیوں ارشاد، دودو اور غلام قادر جو نیجو کے رہا ہو نے کا انکشاف ہو ا ہے۔

(جاری ہے)

یہ انکشاف جیکب آباد کی سیشن کو رٹ کے ایک کلرک قیوم گو لونے اپنی گرفتاری کے دوران کیا ہے جس کے بعد اس کے خلاف مزید تین قیدیوں کو عدا لت کے جعلی آرڈرزکو رہا کرانے کا مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی گئی۔ قیوم گو لو کو ااکتو بر میں عدالت کے جعلی آرڈرزپر تین قیدیوں لیموں رند ، نو ر حسن کھو سوااور اکرم کیہر کو رہا کرا نے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس نے تفشیش کے دوران اب مزید تین قیدیوں کو بھی جو لا ئی 2012میں اسی طرح کے جعلی آرڈرز کے ذریعے رہا کرانے کا انکشاف کیا اس طرح سکھر کے سینٹرل جیل ون سے جعلی آرڈرز کے ذریعے رہا ئی پا نے وا لے قیدیوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے مذکورہ تینوں قیدی اغوا کے ایک مقدمے میں سزا کا ٹ رہے تھے جعلی آرڈرز پر رہا ئی پا نے وا لے چھ ہی قیدیوں کا تعلق جیکب آباد سے ہے۔

متعلقہ عنوان :