سکھر، پی ایس ٹی پا س ٹیسٹ پاس امیدواروں کا گدھا بان بن کر احتجاجی مظاہرہ

بدھ 19 دسمبر 2012 19:17

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19دسمبر۔ 2012ء) سکھر میں پی ایس ٹی پا س ٹیسٹ پاس امیدواروں نے گدھا بان بن کر احتجاجی مظاہرہ کیا سکھر پریس کلب کے سامنے 2008میں پی ایس ٹی کے ٹیسٹ پاس کر نے والے امیدواروں نے اپنا احتجاج ایک بار پھر نئے طریقے سے کرنا شروع کر دیا اور آج گدھا بان بن کر از خود مزدوری کا کام سر انجام دیکر نئے انوکھے انداز میں احتجاج کا سلسلہ جاری رکھااورمحکمہ تعلیم اور حکو مت کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ احتجاج پر احتجاج کر رہے ہیں مگرحکو مت کے کا نوں پر جو ں تک نہیں رینگ رہی ہے ہم اپنے گھر کے کفیل ہیں اور گھرکے چولہے کو چلا نے کے لیے ہم نے گھر کے بر تن تک فرو خت کر دیئے ہیں ہمارے گھروں نیں نو بت فا کہ کشی تک جا پہنچی ہے مگر کو ئی تو جہ دینے کو تیا ر نہیں ہے ایسا لگتا ہے کہ حکمرا نوں نے اپنے کا نوں میں رو ئی ٹھو نسی ہو ئی ہے جس کی وجہ سے ہم غریبوں کی آواز ان تک نہیں پہنچ پا رہی ہے وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے وعدہ کیا وہ بھی نبھا نہیں ہو سکا انہوں نے سپریم کو رٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ ان کے اس معاملے کا نو ٹس لے کر ان کے اہل خا نہ کو فا قوں سے بچا ئیں۔

متعلقہ عنوان :