سکھر،سندھ اور بلوچستان میں پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں پر حملے اور ہلاکتوں کے خلاف ویکسینٹروں کا احتجاج

بدھ 19 دسمبر 2012 19:17

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19دسمبر۔ 2012ء) سندھ اور بلوچستان میں پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں پر حملے اور ہلاکتوں کے خلاف سکھر کے ویکسینٹروں کا احتجاج۔

(جاری ہے)

مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی گئی سندھ اور بلوچستان میں پولیو مہم کے دوران نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے پولیو ٹیموں پر حملے اور ہلاکتوں کے خلاف ویکسنیشن ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت خدا بخش قریشی ،ڈی ایچ اور جئے رام داس ، پی ایم اے کے ڈاکٹر محمود قریشی ، این پی سکھر ذکیہ بھٹو م،آپکا کے شمشاد دایو و دیگر نے کی احتجاجی ریلی میں ویکسینٹروں کی بڑی تعداد شریک تھی اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران اپنی خدمات سر انجام دینے والے ملازمین پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے جس کے باعث ملک بھر کے پولیو رضا کار عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں عبرتناک سزا دی جائے اور ویکسینٹروں کو تحفظ فراہم کیا جائے بعد ازیں شرکاء ریلی نے حملے میں شہید ہونے والے ویکسینٹروں کیلئے دعائے مغفرت بھی کی اور اعلان کیا کے جب تک پولیو ٹیموں پر حملہ کرنے والے ملزمان گرفتار نہیں ہوتے پولیو مہمکا بائیکاٹ جاری رہے گا ۔