خیرپور ،وزیراعلیٰ سندھ کا شہر بد امنی کی لپیٹ میں، لوٹ مارکی وارداتوں میں اضافہ، دن دیہاڑے تاجر کو لوٹ لیا گیا،پویس ڈاکوؤں کے سامنے بے بس، تاجروں اور شہریوں کا بدامنی کے خلاف احتجاج ، تاجروں اور شہریوں نے خود کو غیر محفوظ قرار دیدیا

بدھ 19 دسمبر 2012 21:35

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19دسمبر۔ 2012ء) وزیراعلیٰ سندھ کا شہر خیرپور بد امنی کی لپیٹ میں لوٹ مارکی وارداتوں میں اضافہ دن دھاڑے تاجر کو لوٹ لیا گیاپویس ڈاکوؤں کے سامنے بے بس تاجروں اور شہریوں کا بدامنی کے خلاف احتجاج ،تاجر برادری کی ہنگامی پریس کانفرنس تاجروں اور شہریوں نے خود کو غیر محفوظ قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے سیکشن تھانے کی حدود این ایل سی کے نزدیک نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے دن دھاڑے کھلے عام خیرپور کے معروف تاجر ریاض شیخ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا اور ان سے لاکھوں روپے لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شہریوں اور تاجر برادری میں اشتعیال پھیل گیا شہریوں نے واقعہ کے خلاف سخت احتجاج کیا جبکہ انجمن تاجران اور شیخ اتحاد کے رہنماء لالاغفارشیخ نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیرپور میں امن وامان کی صورت حال ایک خواب بن گیا ہے خیرپور کے تاجران اور شہری غیر محفوظ ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنا کاروبار دیگر شہروں میں منتقل کر نے پر مجبور ہیں شہر میں مکمل طور پر ڈاکو راج قائم ہے انتظامیہ نااہل بن چکی ہے اگرعوام اور تاجرون کو تحفظ نہیں دیا یا تو وزیر اعلیٰ ہاوٰس کا گھراو کریں گے لالا غفار شیخ نے کہاکہ دن دہاڑے خیرپور کے شہریوں اور تاجروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹا جارہا ہے خیرپور جس میں ہندوں برادری ہو یاشیخ برادری اور شہری روز روز کی ڈکیتیوں سے تنگ آچکے ہیں انہوں نے کہاکہ ایک ماہ کے اندر 50سے زائد تاجروں کو لوٹا گیا ہے لیکن ان کا ایک بھی ملزم گرفتارنا ہوسکا ہے اور نہ ہی لوٹی ہوئی رقم ملی ہے انہوں نے کہاکہ امن و امان کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو کئی مرتبہ آگاہ بھی کیا ہے لیکن وہ صرف دلاسے اور تصلیوں کے سوا کچھ نہیں دیتے انہوں نے کہاکہ تاجروں اور شہریو ں کی لوٹی ہوئی رقم اور ملزماں کی گرفتاری نہ ہوئی تو 5روز کے اندر وزیر علیٰ ہاوٰس خیرپور کا گھراو کیا جائے گا ْ پریس کانفرنس سے حاجی یار محمد شیخ ،سید عبداللہ شاہ ،شہبان علی منگی ،بشیر شیخ ،ہری مل،الطاف حسین میمن و دیگر تاجروں نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :