خیر پور، قومی شاہراہ پر خاتون سمیت 7 دہشت گر د گرفتار، 3خودکش جیکٹس، 16مارٹر گولے، 12 ڈیٹو نیٹر اور بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد ، دہشت گرد کراچی میں کارروئی کرنا چاہتے تھے،پولیس ،گرفتار دہشت گرد بارودی مواد لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے افراد کو فراہم کرتے ہیں، گرفتار کئے جانے والے دہشت گرد وں کا تعلق وزیرستان سے ہے،ڈی آئی جی سکھر امیر شیخ

جمعرات 20 دسمبر 2012 14:12

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔20دسمبر 2012ء ) خیر پور میں پولیس نے قومی شاہراہ پر خاتون سمیت 7 دہشت گر د وں کو گرفتار کرکے 3خودکش جیکٹس، 16مارٹر گولے، 12 ڈیٹو نیٹر اور بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد کر لیا۔قومی شاہراہ پر پولیس نے چیکنگ کے دوران دو گاڑیوں میں سوار7 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔ پکڑے جانے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ان افراد سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا جس میں تین خودکش جیکٹس، سولہ مارٹر گولے، بارہ ڈیٹو نیٹر اور بھاری تعداد میں بارودی مواد بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق یہ دہشت گرد کراچی میں کارروئی کرنا چاہتے تھے۔ ڈی آئی جی سکھر امیر شیخ نے کہا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ بارودی مواد لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے افراد کو فراہم کرتے ہیں۔ گرفتار کئے جانے والے دہشت گرد وں کا تعلق وزیرستان سے ہے۔