سکھر میں خسرے نے وبا کی صورت اختیار کر لی ، مزید تین بچے جاں بحق ،ہفتہ میں جاں بحق ہو نے والے بچوں کی تعداد9ہو گئی ، سیکڑوں کی تعداد میں مر ض میں مبتلا ، محکمہ صحت خا مو ش تما شائی بن گیا ، ورثا پریشان

جمعرات 20 دسمبر 2012 19:10

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20دسمبر۔ 2012ء) سکھر میں خسرے نے وبا کی صورت اختیار کر لی ، مزید تین بچے جاں بحق ، ایک ہفتے میں جاں بحق ہو نے والون کی تعداد نو ہو گئی ، سیکڑوں کی تعداد میں بچے مر ض میں مبتلا ، محکمہ صحت خا مو ش تما شائی بن گیا ، ورثا پریشان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع میں خسرے کی بیماری نے محکمہ صحت کے حکام کی جا نب سے تو جہ نہ لیے جا نے کے با عث وبا کی صورت اختیار کر لی ہے سکھر کی تحصیل صا لح پٹ میں اس وباء نے بڑی تعدا د میں بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اس مر ض کے با عث صرف جمعرات کے روز صا لح پٹ کے قریبی گا ؤں امیر بخش بھنبھرو میں تین بچے جن میں دو سالہ صفیہ ، پانچ سالہ فضہ اور چار سال کا نثار شامل ہیں اس مر ض سے لڑتے لڑتے آخر کا ر جان سے ہار گئے ہیں اس طرح صرف اس گا ؤں میں ایک ہفتے کے دوران جاں بحق ہو نے وا لوں کی تعداد نو ہو گئی ہے بچوں کی ہلا کتوں کی وجہ سے ان کے گھر میں کہرام مچ گیا ہے اور علاقہ کی فضا سو گوار ہو گئی ہے بچوں کے جنازے اٹھنے کے وقت کئی رقت آمیز منا ظر دیکھنے میں آئے بچوں کی مائیں اپنے لخت جگرون کی نعشیں دیکھ کر صدمے سے بے ہو ش ہو گئیں بچوں کو سیکڑوں سو گوران کی مو جودگی میں سپر خاک کر دیا گیا دوسری جانب اس مر ض میں مبتلا سیکڑوں بچے اب بھی زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں اور اس مرض سے لڑنے میں مصروف ہیں جبکہ اس ساری صو رتحال سے محکمہ صحت لا تعلق سا بن گیا ہے اور اس نے کچھ روز قبل چھ بچوں کی اس مر ض میں مو ت کے با وجودکو ئی نو ٹس تک نہیں لیا ہے اور نہ کو ئی ٹیمیں علا قے میں بھیجی ہیں جبکہ علاقے میں لو گوں کو صحت کی سہو لیات فراہم کر نے کے لیے قائم صحت مراکز میں بھی صرف چند ویکسینٹر تعینات ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں اس مر ض کے باعث ہلا کتوں میں اضا فے کا خدشہ ہے جبکہ متا ثرہ والدین نے ان اموات کا ذمہ دار محکمہ صحت کے حکام کو قرار دیا ہے

متعلقہ عنوان :