Live Updates

سکھر میں سندھی ثقافت کا دن جوش و جذبے سے منایاگیا ،سندھی گیتوں اور ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص ، پریس کلب کے سامنے خوشی کا سماں ، پیپلز پارٹی شہید بھٹو، تحریک انصاف ، بلاول بھٹو لورز،پ ٹ الف ، گڈانی اتحاد ، ماٹا ، منگی ویلفیئر ایسوسی ایشن ،ینگ اتحاد ، مسلم لیگ فنکشنل ،و دیگر تنظیموں کی ریلیاں

جمعہ 21 دسمبر 2012 18:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21دسمبر۔ 2012ء) سندھی ثقافت کے دن کے حوا لے سیسندھ بھر کی طرح سکھر میں بھی سندھی ثقافت اور سندھی ٹوپی اجرک کا دن جوش و جذبے کیساتھ منایاگیا ۔

(جاری ہے)

سندھی گیتوں اور ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص ، سکھر پریس کلب کے سامنے خوشی کا سماں ،سکھر میں مختلف سماجی و سیاسی تنظیموں پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو، تحریک انصاف ، بلاول بھٹو لورز،پ ٹ الف ، گڈانی اتحاد ، ماٹا ، منگی ویلفیئر ایسوسی ایشن ،ینگ اتحاد ، مسلم لیگ فنکشنل ،و دیگر تنظیموں سمیت معززین شہریوں کی جانب سے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی گئی ریلی شہر کی مختلف شاہراؤں سے گذرتی ہوئی سکھر پریس کلب پہنچیریلیوں میں شریک بچوں وبڑوں نے سندھی ٹو پی اجرک پہنے ہوئے تھے شرکاء ریلی نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور سندھی گیتوں پر خوبصورت رقص بھی کیا جبکہ سکھر کے مقامی ہوٹلوں اوراسکولوں میں ثقافتی دن کے حوالے سے سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے تقریبات بھی منعقد ہوئیں اس موقع پر شرکاء ریلی اور منعقدہ تقریبات میں مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سندھی ثقافت صرف سندھ کی نہیں بلکہ پو رے پا کستان کی پہچان ہے یہ دن منا نے کا مقصداپنی آنے وا لی نسلوں کو اس سے رو شناس کرانا ہے اس طرح کے پرو گرا موں کا مقصدسندھ کی ثقافت کو اجا گر کرنا ہے تا کہ دنیا کو پتہ چلے کہ سندھی کیا ہیں اور ان کی ثقافت کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایسے پر وگرام ہو نے چا ہئیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات