خیرپور میں سندھی ٹوپی اجرک کا ثقافتی دن جوش خروش سے منا یا گیا

جمعہ 21 دسمبر 2012 18:41

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21دسمبر۔ 2012ء) خیرپور میں سندھی ٹوپی اجرک کا ثقافتی دن جوش خروش سے منا یا گیا۔

(جاری ہے)

مختلف تنظیموں اور شہریوں کی ریلیاں کا انعقاد اسکولوں میں طلبہ و طالبات کے ٹیبلو پیش جشن کا سماء بچوں بڑوں کی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے نارا کے ریگستانی علاقے میں اونٹوں اوربیلوں کا ریس منعقد تفصیلات کے مطابق خیرپور میں آج سندھ بھر کی طرح 21دسمبر کو سندھی ٹوپی اجرک کا دن خیرپور میں بھی منایا جارہا ہے مختلف تنظیموں اور شہری ریلیوں کی شکل میں بچے بڑے ٹو پی اجرک پہنے گھوم رہے ہیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال رہے ہیں جبکہ اسکولوں میں ثقافتی دن کے حوالے سے بچے ثقافتی ٹیبلو پیش کر ہے ہیں اور اپنی سندھی ثقافت کو اجاگر کر رہے ہیں جبکہ خیرپور کی تحصیل نار ا کے ریگستانی علاقے میں ثقافت کے دن کے حوالے سے انٹوں اور بیلوں کی ریس کا مقابلہ منعقد کیا گیا ہے جہاں پر سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی ہے اور انٹ اپنے کرتب دکھا کر لوگوں کو ہیران کر رہے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر سندھی ٹوپی اجرک کے حوالے سے تقریبات منعقد کی گئی ہیں جس میں طلبہ و طالبات بھی شرکت کر رہے ہیں سندھی لوک گیت ھوجمالو پر رکس بھی کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :