فیصل آباد ، رہائشی علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف سینکڑوں خواتین کا بچوں سمیت احتجاج ، مین جھنگ روڈ بلاک ،(ن) لیگی ایم این اے اکرم انصاری کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کر کے دھرنا ، گھر کی حفاظت کیلئے پولیس طلب

جمعہ 21 دسمبر 2012 21:49

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21دسمبر۔ 2012ء) فیصل آباد میں رہائشی علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ بندش ٹھیکری والا اور غلام محمد آباد میں سینکڑوں خواتین ، بچوں کا احتجاج ، مین جھنگ روڈ بلاک ، غلام محمد آباد میں ایم این اے حاجی اکرم انصاری کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کر کے دھرنا دیا ، ایم این اے کے گھر کی حفاظت کیلئے پولیس طلب کر لی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف احتجاج شروع فیصل آباد کے علاقہ غلام محمد آباد میں گزشتہ دو ماہ سے گیس پریشر انتہائی کم ہونے اور ایک ہفتے سے گیس بند ہونے پر جمعہ کی شامم علاقہ کی سینکڑوں خواتین ، بچوں اور مردوں نے ایم این اے حاجی اکرم انصافی کی رہائش گاہ کے باہر گلے میں سوکھی روٹیاں ڈال کر احتجاج شروع کر دیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا دیا ۔

(جاری ہے)

حالات کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ۔ دوسری طرف جھنگ روڈ پر گیس بندش کے خلاف سینکڑوں افراد کا مین جھنگ روڈ بلاک کر کے احتجاج سینہ کوبی حکومت کے خلاف نعرے بازی ۔ سوئی گیس حکام اور حکومت کو گندی گالیاں سینکڑوں احتجاجی مظاہرین نے مین روڈ پر دھرنا دیا دونوں اطراف گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ مظاہرین کا کسی بھی اہلکار سے گیس کی بحالی تک مذاکرات سے انکار کر دیا ۔ اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے کہاکہ 600روپے فی من لکڑیاں خرید رہے ہیں اور ایک من لکڑی سے صرف دو دن کا کھانا پکتا ہے اگر فوری طور پر گیس بحال نہ کی گئی تو احتجا ج کا دائرہ بڑھائیں گے ۔