سکھر،پی ایس ٹی امیدواروں کا 145دن گذرنے کے باوجود آفر لیٹر نہ ملنے کے خلاف نت نئے انوکھے احتجاج کا سلسلہ جاری، توے اور برتن اٹھا کر علامتی بھوک ہٹرتال،احتجاج

ہفتہ 22 دسمبر 2012 19:40

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22دسمبر۔ 2012ء) سکھر پریس کلب کے سامنے پی ایس ٹی امیدواروں نے 145دن گذرنے کے باوجود آفر لیٹر نہ ملنے کے خلاف نت نئے انوکھے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے سکھر پریس کلب کے سامنے ساہ توے اور برتن اٹھا کر علامتی بھوک ہٹرتال اور احتجاج کیا اس موقع پر پی ایس ٹی امیدواروں کا کہنا تھا کہ145دن گذر چکے ہیں روزانہ کی بنیادوں پر آفر لیٹر کے حصول کے لئے احتجاج کر رہے ہیں اور ہمارا احتجاج صرف روزگار کے حصول کے لئے ہے مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت میں حصول روزگار کیلئے منتخب نمائندوں کے گھروں اور آفسوں کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں مگر محکمہ تعلیم کے کرپشن میں ملوث صوبائی وزیر اور منتخب نمائندے ہمیں جھو ٹا دلاسا تک دینے نہیں آئے جس سے ہماری کچھ امید بندھ جا ئے مگر افسوس کہ اب ہمارے اہل خا نہ بھی ہماری ملازمت کے حوا لے سے اپنی امید کھو چکے ہیں انہوں نے ہماری ملازمتیں ملنے پر پتہ نہیں کیا کیا سپنے دیکھے تھے وہ سب چکنا چور ہو گئے ہیں اب نوبت فاقہ کشی تک جا پہنچی ہے انہوں نے کہا کہ حکمران خدا کے واسطے ہمارے اس مسئلے کی طرف تو جہ دیں تاکہ ہم بھی با عززت زندگی گذار سکیں۔

متعلقہ عنوان :