پاکستان کو تباہی سے بچانے کا واحد راستہ انتخابات ہیں، تحریک منہاج القرآن کا منشور ہم سے ملتا جلتا ہے ، طاہر القادری نے اپنے خطاب میں تحریک انصاف کے ویژن کو دوہرایا ،حکمران ٹولہ سے نجات کا واحد حل بروقت اور منصفانہ انتخابات ہیں،عوام اب مزید ان چوروں اورلٹیروں کی حکمرانی برداشت کرنے کو تیار نہیں ،تحریک انصاف کو وڈیروں نہیں مخلص کارکنوں کی ضرورت ہے،الیکشن جیتنے کیلئے بڑے ناموں کی ضرورت نہیں نوجوانوں سے رابط کررہے ہیں، تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی میڈیاسے بات چیت
اتوار 23 دسمبر 2012 22:05
(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ ملک میں بہت جلد انقلاب آنے والا ہے،انتخابات ملتوی نہیں ہونے چاہئے،ایسا ہوا تو ملک میں تباہی آئے گی،ملک کو تباہی سے بچانے کا واحد راستہ الیکشن ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابت میں تحریک انصاف کا سونامی سیاسی وڈیروں کے بتوں کو بہا لے جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے طاہرالقادری کامیاب جلسے کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری سے انتخابی اتحاد کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کامنشور تحریک انصاف سے ملتا جلتا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ علامہ طاہر القادری نے تحریک انصاف کے اس مئوقف کی تائید کی ہے کہ ٹیکس نہ دینے والے اراکین پارلیمنٹ پر الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی ہونی چاہیے ،انہوں نے کہا کہ قادری صاحب نے تحریک انصاف کے اس مئوقف کی بھی تائید کی ہے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان خفیہ سمجھوتہ ہے اور دراصل دونوں سیاسی جماعتیں ایک ہی منصوبہ پر عمل پیرا ہیں کہ قومی خزانہ کو لوٹ کر اپنی جیبیں بھری جائیں اور عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جائے تاکہ وہ غریب ہی رہیں انہوں نے کہا کہ علامہ طاہر القادری نے اپنے خطاب میں تحریک انصاف کے ا س مئوقف کی بھی تائید کی ہے کہ مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کی حکمرانی کی وجہ سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے اور عوام اب مزید ان چوروں اورلٹیروں کی حکمرانی برداشت کرنے کو تیار نہیں، عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ اس ٹولہ سے نجات کا واحد حل بروقت اور منصفانہ انتخابات ہیں اور انتخابات ہی کرپٹ حکمرانوں کو شکست دینے کا واحد زریعہ ہیں انہوں اپنے حالیہ عوام رابطہ مہم کے دوران ملک کے دور دراز علاقوں کے دورں کا زکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ پاکستانی عوام اسٹیٹس کو سے تنگ آچکے ہیں اور عام انتخابات تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہونگے جس سے ملک کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.