فیصل آباد: 450ٹیکسٹائل ملز کی بجلی منقطع،لاکھوں مزدور بے روزگار

پیر 24 دسمبر 2012 11:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24دسمبر 2012ء) فیصل آباد کی صنعتوں کو پہلے گیس کی فراہمی بند کی گئی ، اب چار سو پچاس ٹیکسٹائل ملز کی بجلی غیر معینہ مدت کے لئے منقطع کر دی گئی ہے۔فیکٹری مالکان نے فیسکو کےخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مشترکہ احتجاجی لائحہ عمل دینے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان کا مانچسٹر کہلانے والا شہر فیصل آباد عجب تجربوں کا شکار ہے ۔

فیسکو حکام نے چار سو پچاس فیکٹریوں کی بجلی منقطع کر دی ہے۔فیکٹریاں بند ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہوگئے ۔ گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے۔فیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کاٹنے کا حکم وزارت کی جانب سے ملا ہے۔فیسکو کے مطابق جن فیکٹریوں کی بجلی کاٹی گئی ہے وہ گیس یا فرنس آئل پر بجلی تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

اب ان کے حصے کی بجلی گھریلو صارفین کو فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

ادھر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن ، کھرڑیانوالہ انڈسٹریل اسٹیٹ ایسو سی ایشن، پاکستان ٹیکسٹائل پراسسینگ ملز ایسو سی ایشن ، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن اور پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن نےمشترکہ ہنگامی اجلاس طلب کر لیاہے۔فیکٹری مالکان نے فیسکو کے اس فیصلے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مشترکہ احتجاجی لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے

متعلقہ عنوان :