فیصل آباد : سی این جی دستیابی مسئلہ بن گئی، اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں

پیر 24 دسمبر 2012 12:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24دسمبر 2012ء) فیصل آباد کے شہریوں کیلئے سی این جی دستیابی اہم مسئلہ بن گئی، پریشر میں کمی کی وجہ سے سی این جی اسٹیشن پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور صارفین گھنٹوں انتظار پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت 3 روزہ بندش کے بعد اتوار کو کھلنے والے سی این جی اسٹیشنز پر آج دوسرے روز بھی رش لگا ہوا ہے اورسی این جی اسٹیشنز کھلنے کے باوجود صارفین کی مشکلات میں کمی نہیں آئی۔

شہر بھر میں سی این جی اسٹیشنز پر گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے صارفین لمبی لمبی قطاروں میں لگ کر گھنٹوں انتظارکے بعد سی این جی لینے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سی این جی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے جو حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا، کبھی لوڈشیڈنگ، کبھی ہڑتال اور کبھی گیس پریشر میں کمی کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :